X

فیکٹ چیک: قرآن کی تلاوت والا یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کا نہیں ہے، 2021 کا ویڈیو گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو گاست اکتوبر 2021 کا ہے جب الثمامہ اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا تھا۔ پرانے ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

  • By Vishvas News
  • Updated: November 23, 2022

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے اور اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک اسٹیڈیم کے اندر بہت سے بچوں کو تلاوت قرآن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فیفا عالمی کپ 2022 کا آغاز قرآن کی تلاوت سے کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو گاست اکتوبر 2021 کا ہے جب الثمامہ اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا تھا۔ پرانے ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا مسلم ملک ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز تلاوت قرآن کے ساتھ [ڈریس ریہرسل] سے ہوا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شرو ع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی وائرل ویڈیو کا بڑا ورژن ایک یوٹیوب چینل پر 23 اکتوبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلوات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے ثمام کا ہوا افتتاح۔

مزید سرچ میں ہمیں ہوبہو یہی ویڈیو دوہا نیوز کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر 24 اکتوبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ اس طرح قطر نے ورلڈ کپ التھمامہ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر اپنی اسلامی ثقافت کو شامل کیا۔ بچوں کو قرآن مجید کی آیات رحمت کی تلاوت کرتے دیکھا گیا‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے نیوز 18 کے سینئر اسپورٹس ایڈیٹر ونیت راما کرشنن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو گاست اکتوبر 2021 کا ہے جب الثمامہ اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا تھا۔ پرانے ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔

  • Claim Review : قطر فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز تلاوت قرآن کے ساتھ ہوا
  • Claimed By : Hassukhel Gulona
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later