فیکٹ چیک: اے آئی ایم آئی ایم کی ریلی کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا وقف (ترمیمی) بل کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے کا بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کا ہے جب اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے ترنگا ریلی نکالی تھی۔ اس پرانے ویڈیو کو وقت (ترمیمی) بل کے خلاف ہوئی ریلی سےجوڑک رک گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 19, 2025 at 02:18 PM
- Updated: Mar 19, 2025 at 04:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ وقف (ترمیمی) بل متنازعہ کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو ترنگے کے ساتھ کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو مسلم پرسنل لا بورڈ کا وقف بل کے خلاف ہوئے احتاجاجی مظارے کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کا ہے جب اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے ترنگا ریلی نکالی تھی۔ اس پرانے ویڈیو کو وقت (ترمیمی) بل کے خلاف ہوئی ریلی سےجوڑک رک گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آج 17 مارچ بروز پیر کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا وقف بل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا ان شاء اللہ آپ سبھی سے درخواست ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آپ لوگ شرکت کریں ہے ہم سب کی لڑائی ہے۔ آج صبح 10 بجے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ شروع ہوجائے گا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک انسٹاگرام ہینڈل پر 27 ستمبر 2024 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔

اس ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو ہمیں میٹرو سٹی سماچار کے فیس بک پیج بھی اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر امتیاز جلیل کی ترنگا ریلی کا ویڈیو ہے۔

دی گلبرگ کے فیس بک پیج پر بھی ملتا جلتا ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ویڈیو 23 ستمبر 2024 کو لائیو کیا گیا تھا۔ اسے بھی امتیاز جلیل کی ریلی کا بتایا گیا ہے۔ ویڈیو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس معاملہ پر منصف ڈیلی کی 24 ستمبر 2024 کی خبر کے مطابق، ’اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور سابق ایم پی امتیاز جلیل کی طرف سے مختلف سیاسی اور سماجی گروپوں کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کے 12,000 سے زیادہ لوگوں نے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے اور ہندو مبلغ رام گیری مہاراج کے خلاف ان کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ’ترنگا سمودھن ریلی‘ کے نام سے یہ ریلی چھترپتی سمبھاجی نگر (سابقہ اورنگ آباد) سے شروع ہوئی اور سمردھی ایکسپریس وے کے ذریعے ممبئی کی طرف نکالی گئی لیکن پیر کی رات دیر گئے ملنڈ چیک ناکہ پر روک دی گئی، جس سے مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ے آئی ایم آئی ایم کے رہنما امیاز جلیل سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو ستمبر 2024 کی ہے جب انہوں نے رام گیری مہاراج کے خلاف ان کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کی مخلاف درج کرتے ہوئے ریلی نکالی تھی اور کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
خبروں کے مطابق، 17 مارچ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف بل 2024 کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا تھا۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق دہلی سے ہے وہیں صارف کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کا ہے جب اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے ترنگا ریلی نکالی تھی۔ اس پرانے ویڈیو کو وقت (ترمیمی) بل کے خلاف ہوئی ریلی سےجوڑک رک گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو مسلم پرسنل لا بورڈ کا وقف بل کے خلاف ہوئے احتاجاجی مظارے کا ہے۔
- Claimed By : FB User- Anas King
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











