فیکٹ چیک: اعظم خان کی 2022 کی تصویر کو حالیہ بتاتے ہوئے کیا جا رہا وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے جب وہ سیتاپور جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانی تصویر کو حالیہ بتاتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 29, 2025 at 03:09 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان 23 ستمبر کو سیتاپور جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں انہیں جیل کے باہر ان کے بیٹوں عبداللہ اور ادیب کے ساتھ شاملی میں ایس پی جنرل سکریٹری شیو پال یادو ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ان کی حالیہ روز ہوئی رہائی کے بعد کی تصویر ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے جب وہ سیتاپور جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانی تصویر کو حالیہ بتاتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج ’قیمتی باتیں’ نے 23 ستمبر کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘‘اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا ہوئے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پرہمیں یہ فوٹو 20 مئی 2022 کو ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، سماجوادی لیڈر اعظم خان جیل سے 27 مہینوں بعد رہا ہوئے‘‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ تصویر ٹائمس ناؤ ہندی کی ویب سائٹ پر 20 مئی 2022 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق،’سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو آج صبح اتر پردیش کی سیتا پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے ایک دن بعد سپریم کورٹ نے انہیں دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں عبوری ضمانت دی تھی‘۔
انڈئن ایکسپریس کی 20 مئی 2022 کی خبر میں بھی اعظم خان کی یہ تصویر دیکھا جا سکتی ہے۔ اس معاملہ سے متعلق آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

انقلاب اردو کی 24 ستمبر کی خبر کے مطابق، ’’سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان۲۳؍ماہ بعد منگل کو سیتاپورجیل سے رہا ہوگئے۔ ان کی رہائی کی خبر آتے ہی رامپورسمیت اترپردیش کے تمام اضلاع میں ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رہائی سے قبل ہی سیتاپور جیل کے باہر حکم امتناعی نافذ کردیا گیاتھا اس کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جیل کے باہر جمع ہوئے اور اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔‘‘۔
دینک جاگرن کی 24 ستمبر 2025 کی خبر کے مطابق، ‘’سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان اس وقت قانونی جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کا آغاز سال 2019 میں ہوا تھا۔ اعظم خان کے خلاف سال 2019 میں 84 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے زیادہ تر مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اب تک 10 مقدمات میں فیصلے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک معاملہ مرادآباد کا ہے۔ 13 فروری 2023 کو، ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت، مرادآباد نے چھجلت میں ہائی وے کو روکنے کے آٹھ سال پرانے معاملے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو دو دو سال کی سزا سنائی‘‘۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں سیتاپور کے بیورو چیف جگدیپ شکلا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا اعظم خان کی یہ تصویر پرانی ہے، حالیہ نہیں۔
اب باری تھی گمرا ہن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’قیمی باتیں’ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق دہلی سےہے وہیں اس صارف کو 21 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2022 کی ہے جب وہ سیتاپور جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانی تصویر کو حالیہ بتاتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : اعظم خان کی یہ تصویرحالیہ ہے۔
- Claimed By : فیس بک پیج: قیمتی باتیں
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











