X
X

پہلگام اور آپریشن سندور کے بعد وائرل ہوئے متعدد گمراہ کن دعوے

بھارت اور پاکستان کشیدگی کے اس حساس دور میں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس معاملے سے متعلق متعدد فرضی اور گمراہ کو پوسٹ کو پھیلایا۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 26, 2025 at 06:02 PM
  • Updated: May 26, 2025 at 07:51 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بھارت اور پاکستان کشیدگی کے اس حساس دور میں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس معاملے سے متعلق متعدد فرضی اور گمراہ کو پوسٹ کو پھیلایا۔ بھارت کے خلاف ان فرضی پوسٹ کو پھیلانے میں پاکستانی صارفین نے خاص کردار ادا۔ کبھی کرنل صوفیہ قریشی کے گھر میں آر ایس ایس کے حملہ کا فرضی دعوی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیا گیا تو کبھی پہلگام حملہ کے بعد کشمیر میں آرمی ٹرک کو لوٹے جانے کی فرضی پوسٹ ایک ویڈیو کے ساتھ پھیلائی گئی۔ ان جھوٹے دعوؤں کے ذریعے نفرت پھیلانے اور سماجی تانے بانے کو کمزور کرنے کی سازش رچی گئی۔

اس آرٹیکل میں ہم اس پیچدہ دور میں پھیلائی گئی فرضی خبروں، افواہوں اور ان کے فیکٹ چیک کا ذکر کریں گے۔ آئیے جانتے ہیں

پہلا دعویٰ

 کرنل صوفیہ قریشی کو لے کر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے گزشتہ روز ایک متنازعہ بیان دیا تھا، اسی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہے کمرے میں حملے کے بعد کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کرنل صوفیہ قریشی کے کرناٹک کے گھر میں آر ایس ایس کے لوگوں نے حملہ کر دیا ہے۔ اور یہ اسی کی تصویر ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی کے کرناٹک کے بیلاگوی کے گھر میں کسی طرح کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔ وہیں اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جا رہی تصویر کا بھی کرنل قریشی کے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کرناٹک کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ہوئے حملہ کی ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

دوسرا دعوی

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں فوجی اور پولیس افسران کو ایک پریس کانفرینس سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی صارفین نے دعوی کیا کہ اس پریس کانفرینس کا تعلق پہلگام حملہ سے ہے جہاں فوجی افسران نے صحافیوں کے پہلگام حملہ پر جواب نہیں دیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان سے وائرل کیا جا رہا یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو پہلگام حملے سے تقریبا ایک مہینے پہلے کا تھا۔ پنجاب کا یہ ویڈیو 25 مارچ 2025 کا اس وقت کا ہے جب ایک دیگر معاملہ پر پریس کانفرینس ہوئی تھی۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

تیسرا دعویٰ

پہلگام ہوئے حملے کے بعد پاکستان کے صارفین کی جانب سے ایک دیگر ویڈیو بھا وائرل کیا گیا جس میں کچھ لوگوں کو فوجی ٹرک میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو جموں و کشمیر کی ہے جہاں لوگوں نے سرحد پر جانے والی فوجی گاڑیوں کو روکا اور سامان لوٹ لیا۔ یہ ویڈیو ایک پاکستانی صارفین نے پھیلائی۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعوی جھوٹا نکلا۔ اس ویڈیو کا جموں کشمیر یا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 2009 میں تامل ناڈو کی ہے۔ پرانی ویڈیو کو جعلی دعوے کے ساتھ پاکستان سے پھیلایا گیا تھا۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

چوتھا دعوی

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کافی کشیدہ ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک کھیت میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، کچھ پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ نے پونچھ سیکٹر کے قریب ہندوستانی رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے بھی یہی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں یہ تمام دعوے فرضی پائے۔ دراصل یہ ویڈیو جون 2024 کی اس وقت کی ہے جب مہاراشٹر کے ناسک میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later