X
X

فیکٹ چیک: پریس کانفرینس کے اس ویڈیو کا نہیں ہے پہلگام حملے سے تعلق، پاکستان سے پھیلائی جا رہی فرضی پوسٹ

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان سے وائرل کیا جا رہا یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو پہلگام حملے سے تقریبا ایک مہینے پہلے کا ہے۔ پنجاب کا یہ ویڈیو 25 مارچ 2025 کا اس وقت کا ہے جب ایک دیگر معاملہ پر پریس کانفرینس ہوئی تھی۔ اسی ویڈیو کو اب موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 1, 2025 at 05:50 PM
  • Updated: May 2, 2025 at 06:00 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی جاری ہے۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر پاکستان کے صارفین ایک ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فوجی اور پولیس افسران کو ایک پریس کانفرینس سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اس پریس کانفرینس کا تعلق پہلگام حملہ سے ہے جہاں فوجی افسران نے صحافیوں کے پہلگام حملہ پر جواب نہیں دیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان سے وائرل کیا جا رہا یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو پہلگام حملے سے تقریبا ایک مہینے پہلے کا ہے۔ پنجاب کا یہ ویڈیو 25 مارچ 2025 کا اس وقت کا ہے جب ایک دیگر معاملہ پر پریس کانفرینس ہوئی تھی۔ اسی ویڈیو کو اب موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’تم کس چیز سے ڈرتے ہو؟ فوج کس چیز سے ڈرتی ہے؟ اس طرح کیوں بھاگ رہے ہو؟؟” اعلیٰ بھارتی فوجی افسران پہلگام حملے پر صحافیوں کے سیدھے سوالات سے فرار ہوگئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ڈیلی رابطہ ٹی وی نام کے ایک فیس بک پیج پر 25 مارچ کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں من امن سنگھ چنا کے ایکس ہینڈل پر بھی یہ ویڈیو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو 25 مارچ 2025 کو پوسٹ کیا گیاہے۔ وہیں ساتھ میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ پریس کانفرینس پٹیالہ کولونیل کے کیس سے متعلق ہے۔

سرچ کئے جانے پر ہمیں اس پریس کانفرینس سے متعلق کلپ ’پنجاب پولیس انڈیا’ کے انسٹاگرام ہینڈل اور ’گورنمینٹ آف پنجاب‘ کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق،‘‘ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، گورو یادو آئی پی ایس، ڈی جی پی پنجاب پولیس اور لیفٹیننٹ جنرل موہت وادھوا، چیف آف سٹاف، ہیڈکوارٹر ویسٹرن کمان نے میڈیا سے خطاب کیا اور پٹیالہ میں بعض افراد کے ذریعہ کرنل پر حملے پر مشترکہ بیان جاری کیا‘‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اس پریس کانفرینس میں موجود ایک صحافی سے رابطہ کیا، (نام نا بتانے کی شرط پر) انہوں نے ہمیں بتایا کہ، یہ پریس کانفرینس ویڈیو 25 مارچ 2025 کو پنجاب میں ہوئی تھی اور اس کا تعلق پٹیالہ کرنل کیس سے ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو شوٹ کرنے والے ’ڈیلی رابطہ ٹی وی‘ کو چلانے والے رپورٹر دشینت سنگھ سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس ویڈیو کو انہوں نے ہی شوٹ کیا تھا۔ یہ ویڈیو پٹیالہ کرنل معاملہ کا ہے، پہلگام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کل 26 لوگ مارے گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (سی سی ایس) کی میٹنگ ہوئی، جس میں سندھ طاس معاہدہ (1960) کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’ہم وطن نیوز‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان کے اسلام آباد سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان سے وائرل کیا جا رہا یہ دعوی فرضی ہے۔ یہ ویڈیو پہلگام حملے سے تقریبا ایک مہینے پہلے کا ہے۔ پنجاب کا یہ ویڈیو 25 مارچ 2025 کا اس وقت کا ہے جب ایک دیگر معاملہ پر پریس کانفرینس ہوئی تھی۔ اسی ویڈیو کو اب موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : اس پریس کانفرینس کا تعلق پہلگام حملہ سے ہے جہاں فوجی افسران نے صحافیوں کے پہلگام حملہ پر جواب نہیں دیا۔
  • Claimed By : FB User- Humwatan news ہم وطن نیوز
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later