فیکٹ چیک: سینٹا کلاز بنے ذاکر نائیک کی تصویر اصل نہیں، اے آئی کی ذریعہ بنائی گئی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے۔ سینٹا کلاز کے لباس میں ذاکر نائیک کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اے آئی سے بنی تصویر کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 6, 2025 at 04:31 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کرسمس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اپنے بھڑکاؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں وہ مبیہ طور پر سینٹا کلاز کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو صارفین کے ذریعہ اصل سمجھتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے۔ سینٹا کلاز کے لباس میں ذاکر نائیک کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اے آئی سے بنی تصویر کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ حضور کی آمد پہ خوشی منانے والوں کو مشرک کہنے والے خود کرسمس منارہے ہیں جس نبی کا کلمہ پڑھا ہے انکی آمد پہ انکو ٹینشن ہوتی ہے اسوقت فتوے یاد آتے ہیں یہاں ذاکر نالائق کے فالور کہاں چلے گئے اس پہ کیا کہے گے
پوسٹ کے آرکائیو کو ورژن یہاں دیکھیں ۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا۔ تصویر میں ہمیں جی راک کا لوگو نظ آیا۔ جی راک کو ہم نے گوگل پر سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں معلومات ہوا کہ جی راک ایک اے آئی ٹول ہے جسے ایکس اے آئی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹول سے اے آئی تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا وائرل تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو چیک کرنے والے ٹول ہائی ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا۔ اس میں اےآئی کے ذریعے تصویر بننے کا امکان 99.8 فیصد پایا گیا۔

تصویر کو ایک اور ٹول ‘اے آئی امیج ڈٹیکٹر ڈاٹ او آر جی’ ٹول پر بھی تلاش کیا ۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق 83.84 فیصد یہ تصویر اے آئی سے بنی ہے۔

ہم نے ایک دیگر اے آئی ٹول ’سائٹ انجن’ پر بھی ذاکر نائیک کی وائرل کی جا رہی اس تصویر کو اپلوڈ کیا۔ یہاں ملے نتائج کے مطابق، 85 فیصد امکان ہیں کہ اس تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اے مذکورہ تصویر کے حوالے سے اے آئی تصویر کو بنانے والے آرٹسٹ بھارگو والیرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔
اب باری تھی اے آئی تصویر کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کے تقریبا ڈھائی ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے۔ سینٹا کلاز کے لباس میں ذاکر نائیک کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اے آئی سے بنی تصویر کو فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔
- Claim Review : سینٹا کلاز کے لباس میں ذاکر نائیک کی تصویر
- Claimed By : FB User- Aware International
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











