فیکٹ چیک: امرپالی دوبے کے اسلام قبول کئے جانے کے دعوی سے وائرل ویڈیو فلم کی شوٹنگ کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ وائرل ہونے والا ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ اپنی فلم روزا کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو کو اسلام قبول کرنے کے فرضی دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 23, 2024 at 06:34 PM
- Updated: Dec 23, 2024 at 06:43 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ امرپالی دوبے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ امرپالی دوبے برقع میں نظر آرہی ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ وائرل ہونے والا ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ اپنی فلم روزا کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو کو اسلام قبول کرنے کے فرضی دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، ’’بھوجپوری اداکارہ امرپالی نے اسلام قبول کرلیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریم نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو امرپالی دوبے کی بھوجپوری فلم روزا کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو ہے۔
اس بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور یہ ویڈیو دو ماہ قبل ایک اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فلم روزا کی شوٹنگ کے بارے میں ہے۔ ساتھ ہی یہ ویڈیو جونپور میں شوٹ کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اس بڑے ورژن میں فلم کی شوٹنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں امرپالی دوبے کے انسٹاگرام ہینڈل پر برقعہ میں تصویریں بھی ملیں۔ یہاں تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم روزا کا بتایا ہے۔
تحقیقات کے آخری مرحلے میں، ہم نے امرپالی دوبے کے منیجر رام کرپال یادو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کیا۔ ہمیں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “یہ ویڈیو امرپالی دوبے کی روزا فلم کی شوٹنگ کا ہے۔ یہ دعویٰ کہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کر لیا ہے سراسر جھوٹ ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو دو ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ وائرل ہونے والا ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ اپنی فلم روزا کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو کو اسلام قبول کرنے کے فرضی دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : امرپالی دوبے برقع میں نظر آرہی ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
- Claimed By : FB User- IS Idrise
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











