فیکٹ چیک: سی ایس کے مداح کے پلے کارڈ کی ایڈیڈٹ تصویر ہو رہی اورنگزیب تنازع سے جوڑ کر وائرل
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو تصویر گردش کی جا رہی ہے اسے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے ایک مداح نے دھونی کے بارے میں پلے کارڈ اٹھا ہوا تھا۔ اصل پلے کارڈ میں ترمیم کی گئی ہے اور اس میں اورنگزیب کے حوالے سے قابل اعتراض الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 11, 2025 at 10:30 AM
- Updated: Apr 14, 2025 at 04:05 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مغل حکمران اورنگزیب پر جاری تنازع کے درمیان ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی ٹی شرٹ پہنے ایک شخص کو آئی پی ایل میچ میں پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی پلے کارڈ پر مبینہ طور پر اورنگزیب کے حوالے سے قابل اعتراض الفاظ بھی لکھے ہوئے ہیں۔ وائرل تصویر کو حقیقی مانتے ہوئے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو تصویر گردش کی جا رہی ہے اسے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے ایک مداح نے دھونی کے بارے میں پلے کارڈ اٹھا ہوا تھا۔ اصل پلے کارڈ میں ترمیم کی گئی ہے اور اس میں اورنگزیب کے حوالے سے قابل اعتراض الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے پلے کارڈ کی تصویر کو شیئر کیا اس پر لکھا ہے، ’’اورنگزیب @#$% تھا اور اس کے چاہنے والے بھی @#$% ہیں‘‘۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعے وائرل تصویر کو تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ تصویر فلم رائٹر رتنا کمار کے انسٹاگرام ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔

اس تصویر کو یہاں 24 مارچ 2025 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں اس میں ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی کے لیے ‘دی مین، دی متھ، دی ماہی’ لکھا ہوا نظر آیا۔ اسی تصویر کو ایڈٹ کر کے جھوٹے دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

اصل اور ترمیم شدہ تصویر میں فرق ذیل میں دیے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رتنا کمار نے اس موقع کی مزید تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ چنئی سے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تصویر آئی پی ایل 2025 کے چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان 23 مارچ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کی ہے۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
وائرل پوسٹ کی تصدیق کے لیے، ہم نے نیٹ ورک 18 کے اسپورٹس ایڈیٹر ونیت رام کرشنن سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق کی کہ وہاں وائرل پوسٹ جیسا کوئی پلے کارڈ نہیں تھا۔
اب فیس بک پیج ‘دی ہندو’ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی جس نے جعلی پوسٹ شیئر کی تھی۔ ہم نے پایا کہ آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ اس پیج کو فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو تصویر گردش کی جا رہی ہے اسے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے ایک مداح نے دھونی کے بارے میں پلے کارڈ اٹھا ہوا تھا۔ اصل پلے کارڈ میں ترمیم کی گئی ہے اور اس میں اورنگزیب کے حوالے سے قابل اعتراض الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔
- Claim Review : آئی پی ایل میں اورنگزیب کے حوالے سے قابل اعتراض الفاظ لکھے گئے۔
- Claimed By : FB Page- The Hindu
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











