فیکٹ چیک: 2024 کے ویڈیو کو کیا جا رہا منی پور میں حالیہ فسادات کے حوالے سے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2024 سے انٹرنیٹ کے دریگر پلیٹ فارمز پر منی پور فسادات کے حوالے سے موجود ہے۔ تقریبا پندرہ مہینہ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 4, 2025 at 02:27 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک علاقہ میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو پاکستان کے صارفین شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ یہ حالیہ ویڈیو منی پور کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2024 سے انٹرنیٹ کے دریگر پلیٹ فارمز پر منی پور فسادات کے حوالے سے موجود ہے۔ تقریبا پندرہ مہینہ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’”اکھنڈ بھارت” کا خواب، منی پور میں چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے، بھارت جو ہمیشہ دوسرے ممالک میں انتشار پھیلانے کا ماہر تھا، اب خود اپنے گھمنڈ کا شکار ہو چکا ہے، منی پور میں آزادی کا اعلان، 70 بھارتی فوجیوں کی گرفتاری اور اسلحہ ڈپو پر قبضہ، یہ سب بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ وہی بھارت ہے جو بلوچستان، خیبرپختونخوا، اور کشمیر میں سازشیں کرتا تھا، لیکن اب خود اندر سے ٹوٹ رہا ہے۔ منی پور کے آزادی پسندوں نے دکھا دیا کہ بھارت کا “سپر پاور” کا ڈرامہ صرف فلمی نعرہ تھا۔ یہ تو صرف آغاز ہے، کشمیر، پنجاب، آسام، اور ناگالینڈ بھی تیار بیٹھے ہیں۔ اب بھارت کو اپنی بقاء کی فکر کرنی چاہیے، کیونکہ “اکھنڈ بھارت” اب “بکھرتا بھارت” بن چکا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو متعدد نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ منی پور سے چلائے جانے والے ایکس ہینٹل نے وائرل ویڈیو کو 17 جنوری 2024 کو پوسٹ کیا ہے۔
وہیں سرچ کئے جانے پر ہمیں ویڈیو نارتھ ایسٹ ناؤ کی ویب سائٹ پر 3 فروری 2024 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق اس کا تعلق منی پور میں ہوئے فسادات سے ہے۔ حالاںکہ قابل غور ہے کہ ویڈیو کو ایک سال قبل شائع ہوئے آرٹیکل میں پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل میں دی گئی معلومات کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
منی پور سے چلنے والی ویب سائٹ دی ہلز جرنل پر بھی وائرل ویڈیو ہمیں ملا۔ فروری 2024 کی خبر کے مطابق، ’ فسادات کے دوران سرحدی قصبے مورہ میں سات رہائشی مکانات، دو گرجا گھروں اور تین اسکولوں کو آگ لگا دی گئی ہے‘۔ خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے منی پور کے صحافی لکھ سنکھ سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایاکہ یہ ویڈیو پرانا ہے۔
اب باری تھی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی شوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2024 سے انٹرنیٹ کے دریگر پلیٹ فارمز پر منی پور فسادات کے حوالے سے موجود ہے۔ تقریبا پندرہ مہینہ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ حالیہ ویڈیو منی پور کا ہے۔
- Claimed By : FB User- Khizar Aman
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











