فیکٹ چیک: دہلی- گروگرام میں نہیں گری میزائل، وائرل ہو رہا ویڈیو گروگرام میں لگی آگ کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بھارت پاکستان کے موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ گروگرام کے بسائی چوک کا تقریبا ایک مہینہ پرانا ویڈیو ہے جب وہاں آگ لگ گئی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: May 9, 2025 at 06:49 PM
نئی دہلی (وشواس نیو۔)۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بڑی سی جگہ پر آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے این سی آر گروگرام میں میزائل سے حملہ ہوا ہے اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بھارت پاکستان کے موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ گروگرام کے بسائی چوک کا تقریبا ایک مہینہ پرانا ویڈیو ہے جب وہاں آگ لگ گئی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے 8 مئی 2025 کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی گڑگاؤں میں گری میزائیل‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو گروگرام کے بسائی چوک کا بتاتے ہوئے 30 مارچ 2025 اپلوڈ کیا ہوا ملا۔


اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں دی ٹربیون کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو ملا۔ 29 مارچ 2025 کو اپلوڈ ہوئے ویڈیو میں بتایا گیا کہ گروگرام کے بسائی چوک میں شدید آگ لگا گئی۔
اس معاملہ سے جڑا ویڈیو ہمیں این ڈی ٹی وی کے یوٹویب چینل پر بھی 29 مارچ 2025 کو سیکٹر 37 میں آگ لگ گئی، وہیں بچاؤ کا کام جاری ہے۔
اسی معاملہ پر ٹائمز آف انڈیا کی 30 مارچ 2025 کی خبر کے مطابق، ’بسائی چوک کے قریب لگ بھگ 100 جھونپڑیاں سنیچر کو صبح کے وقت زبردست آگ میں جل کر خاکستر ہوگئیں، حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ صبح 6 بجے کے قریب لگی اور تین گھنٹے کی فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد صبح 9 بجے تک اس پر قابو پالیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے‘۔

وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے گروگرام کے بیورو انچارج رپورٹر آدتیہ راج سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ گروگرام میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا ہے یہ بالکل فرضی خبر ہے۔
پہلگام حملے اور ’آپریشن سندھ‘ کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ فرضی اور گمراہ کن پوسٹس وائرل ہوئی ہیں۔ وشواس نیوز کی رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق جموں و کشمیر کے بارہملہ سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بھارت پاکستان کے موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ گروگرام کے بسائی چوک کا تقریبا ایک مہینہ پرانا ویڈیو ہے جب وہاں آگ لگ گئی تھی۔
- Claim Review : گروگرام میں میزائل سے حملہ ہوا ہے اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
- Claimed By : FB User- Baramulla Varmul
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











