فیکٹ چیک: فلپکارٹ کی فرضی ویب سائٹ کا لنک کرسمس دھماکہ کے فیک آفر کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ فلپ کارٹ کی کرسمس دھماکا سیل میں سونی ہوم تھیٹر کے اسپیکر 299 روپے اور 499 روپے میں دستیاب نہیں ہیں۔ وائرل ہونے والا لنک فلپ کارٹ کی ویب سائٹ کا نہیں ہے۔ ہمیں اصل ویب سائٹ پر ایسا کوئی آفر نہیں ملا۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 30, 2024 at 06:20 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک لنک کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ پر کرسمس دھماکا سیل جاری ہے۔ اس سیل میں سونی کا ڈی 40 ایم 2 ہوم تھیٹر اسپیکر 299 روپے اور 499 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ہوم تھیٹر سپیکر لنک پر کلک کر کے خریدے جا سکتے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ فلپ کارٹ کی کرسمس دھماکا سیل میں سونی ہوم تھیٹر کے اسپیکر 299 روپے اور 499 روپے میں دستیاب نہیں ہیں۔ وائرل ہونے والا لنک فلپ کارٹ کی ویب سائٹ کا نہیں ہے۔ ہمیں اصل ویب سائٹ پر ایسا کوئی آفر نہیں ملا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا، ’’فلپ کارٹ کرسمس دھمکا آفر‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل پوسٹ میں دیے گئے لنک کے یو آر ایل کو غور سے دیکھا۔ ہم نے پایا کہ اصل ویب سائٹ کا لنک فلپکارٹ ڈاٹ کام ہے۔ جبکہ وائرل ہونے والی ویب سائٹ کا لنک ونٹر سینوگ ڈاٹ ٹیک ہے۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم فلپ کارٹ کی ویب سائٹ پر گئے اور سونی ڈی 40 ایم 2 ہوم تھیٹر اسپیکر کی تازہ ترین آفر کے بارے میں چیک کیا۔ ہمیں وہاں ایسی کوئی پیشکش نہیں ملی۔
جب ہم نے وائرل پوسٹ میں موجود لنک پر کلک کرکے اس کی صداقت کی تصدیق کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ ویب سائٹ اب لائیو نہیں ہے۔

ہم نے ’ہو ایز‘ ٹول کے ذریعہ اس ویب سائٹ کے بارے میں چیک کیا۔ ہم نے پایا کہ یہ ویب سائٹ 25 دسمبر 2024 کو امریکہ میں ایک نجی صارف نے بنائی تھی۔

مزید معلومات کے لیے ہم نے سائبر ماہر انوج اگروال سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ “ہیکرز اکثر دھوکہ دہی کی پیشکش کے ساتھ لالچ دیتے ہیں۔ اس کے لیے وہ پراکسی ویب سائٹس استعمال کرتے ہیں۔ وہ بالکل فلپکارٹ، امیزن کی طرح ایک ویب سائٹ بناتے ہیں اور اس پر پرکشش پیشکش دیتے ہیں۔ اس لیے صارفین کو ایسی ویب سائٹ پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہئے‘۔
وہیں 24 دسمبر 2024 کو شائع ہوئی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، فلپکارٹ اپنے صارفین کے لیے کرسمس سیل لے کر آیا تھا۔ اس سیل کے دوران کمپنی نے کئی پراڈکٹس پر اچھی آفرز دی تھیں۔
آخر کار ہم نے وائرل لنک شیئر کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ اسکین کیا۔ ہم نے پایا کہ صارفین اسی طرح کی جعلی پوسٹس شیئر کرتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ فلپ کارٹ کی کرسمس دھماکا سیل میں سونی ہوم تھیٹر کے اسپیکر 299 روپے اور 499 روپے میں دستیاب نہیں ہیں۔ وائرل ہونے والا لنک فلپ کارٹ کی ویب سائٹ کا نہیں ہے۔ ہمیں اصل ویب سائٹ پر ایسا کوئی آفر نہیں ملا۔
- Claim Review : فلپ کارٹ پر کرسمس دھماکا سیل میں سونی کا ڈی 40 ایم 2 ہوم تھیٹر اسپیکر 299 روپے اور 499 روپے میں دستیاب ہے۔
- Claimed By : FB Page- Deal of the day
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











