دوران حج وائرل ہونے والے متعدد گمراہ کن دعوے
حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے ۔ہر سال لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں تاکہ اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور اس عظیم عبادت کو ادا کریں۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 17, 2025 at 02:36 PM
- Updated: Jun 17, 2025 at 11:28 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے ۔ہر سال لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں تاکہ اللہ کے گھر کی زیارت کریں اور اس عظیم عبادت کو ادا کریں۔ تاہم، حج کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے گمراہ کن دعوے، من گھڑت واقعات اور غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں۔ یہ جعلی خبریں یا تو مذہبی جذبات سے کھیلنے کے لیے بنائی جاتی ہیں یا پھر صرف زیادہ سے زیادہ شیئر حاصل کرنے کے لئے۔
آج ہم حج کے دوران وائرل ہونے والے چند گمراہ کن دعووں کی حقیقت جاننے کی کوشش کریں گے جن کا وشواس نیوز نے وقت- وقت پر فیکٹ چیک کیا ہے۔
پہلی پوسٹ
گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین کے ذریعہ دعوی کیا گیا کہ اس سال سعودی عرب کی حکومت حج کےموسم میں مصنوعی بادل کا استعمال کر رہی ہے۔ اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہوا ویڈیو سال 2021 کا ایل سلواڈور ملک کا تھا۔ ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سعودی عرب اور حج سے جوڑ کر شیئر کیا گیا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
دوسری پوسٹ
حج سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک لنک وائرل ہوا جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت میں حج کرنے کی اسکیم نکالی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی شیئر کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ اس لنک سے اپنے فارم کو بھر دیں۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل لنک فرضی نکلا۔ محمد بن سلمان کی جانب سے ایسا کوئی لنک جاری نہیں کیا گیا تھا۔ یہ محض ایک اسکیم (فراڈ) لنک تھا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
تیسری پوسٹ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ ایران نے حج کے لئے خانہ کعبہ کی طرح نظر آنے والے خاکے کو تیار کیا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹفارم پر شیئر کیا گیا۔
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ یہ ویڈیو تہران میں عازمین کے لیے ایک تربیتی کانفرنس کے دوران کا تھی۔ جس میں حج پر جانے والے افراد کو اس حوالے سے تربیت دی گئی تھی۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
چوتھی پوسٹ
گزشتہ سال حج کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہوا جس میں گاڑیوں میں حاجیوں کی لاشوں کو لے کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ یہ ویڈیو اس سال 2024 میں سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کے باعث انتقال ہوئے عازمین کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہوا ویڈیو سال 2019 کے دوران کا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا گیا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
پانچویں پوسٹ
حج کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک انگریزی نغمہ وائرل ہوا، جو اسلامی ہے اور حج سے متعلق ہے۔ اس نغمہ میں حج، حجر اسود، کعبہ شریف کی دیوار اور حج کے ارکان کا ذکر ہے۔ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ یہ نغمہ مائیکل جیسن نے اپنے انتقل سے پہلے گایا تھا اور اسے سعودی عرب حکومت نے اب خرید کر لانچ کیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ نغمہ مائکل جیکسن نے نہیں گایا۔ پاکستانی-کینڈیئن گلوکار عرفان نے گایا اور لکھا ہے۔ اور اس نغمے کے ساتھ مائیک جیکسن اور سعودی عرب سے متعلق جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











