X
X

اسرائل پر ایران کے حملے کے حوالے سے وائرل ہونے والے متعدد گمراہ کن ویڈیو 

حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رکھی ہے۔ اس تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر بے شمار ویڈیوز، تصاویر اور دعوے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جن میں سے اکثر پرانی یا غیر متعلقہ فوٹیج کو نئے واقعات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 19, 2025 at 06:11 PM

حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رکھی ہے۔ اس تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر بے شمار ویڈیوز، تصاویر اور دعوے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جن میں سے اکثر پرانی یا غیر متعلقہ فوٹیج کو نئے واقعات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ تنازعات کے دوران بھی ایسی بہت سی جعلی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جو بعد میں گمراہ کن ثابت ہوئیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ایسے ہی کچھ گمراہ کن ویڈیو کا ذکر کریں گے جن کو اسرائیل پر ایران کے حملے کے حوالے سے پھیلایا جا چکا ہے

پہلی پوسٹ

 گزشتہ تنازعات کے دوران ایران نے اسرائیل پر کئے اپنے جوابی حملہ میں کئی راکیٹ اسرائیل کی جانب چھوڑے تھے۔ اسی سلسلہ میں ایک ویڈیو شیئر کیا گیا جس میں ایک عمارت میں آگ کو لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ مذکورہ ویڈیو اسرائیل پر ہوئے حالیہ حملہ کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2024 کا اسپین کے شہر ویلنشیا کا ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران کا تھی۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا گیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

دوسری پوسٹ

اسرائیل اور ایران کے درمیان اس سے قبل ہوئے تنازعہ حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک عمارت پر زور دار دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعویٰ کہ یہ ویڈیو اسرائیل پر ایران کے حملے کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ ویڈیو جولائی 2023 کا اس وقت روس کی دار الحکومت ماسکو میں حملہ ہوا تھا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

تیسری پوسٹ

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری موجودہ تنازع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو آگ لگتی دیکھی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی فائر فائٹرز آگ بجھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے اور یہ اسی کی ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کا ایران اسرائیل کے موجودہ تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ایک ماہ سے زائد عرصے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

چوتھی پوسٹ

گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر کئے اپنے جوابی حملہ میں کئی راکیٹ اسرائیل کی جانب چھوڑے۔ اسی کڑی میں متعدد ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں میں ایک ویڈیو کو شیئر کیا گیا جس میں راکیٹ سے حملہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ کے بعد روزدار دھماکہ بھی ویڈیو میں ہوتا ہوا نظر آیا۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ یہ ویڈیو اسرائیل پر ایران کے ذریعہ کئے گئے حالیہ حملہ سے منسلک ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا گیا دعوی گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو کا ایرانی حملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ یوکرین- روس سے جنگ سے متعلق ایک ماہ پرانا ویڈیو تھا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

پانچویں پوسٹ

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں ایک جگہ پر زبردست آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیل پر ایرانی حملے کی ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز کو اپنی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو میکسیکو کا ہے، جب میکسیکو کی ریاست سینالووا میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ جنوری 2025 کی اس ویڈیو کو ایران اسرائیل سے جوڑکر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later