اسرائیل- ایران جنگ میں وائرل ہوئے کئی اے آئی ویڈیو
اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں سے کئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی تھیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Jul 1, 2025 at 06:18 PM
- Updated: Jul 1, 2025 at 06:43 PM
اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں سے کئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی تھیں۔ ان ویڈیوز میں اسرائیلی فوجیوں کے بیانات، عوامی احتجاج، اور حتیٰ کہ فوجی حملوں کے مناظر دکھائے گئے، جنہیں بہت سے صارفین نے حقیقی سمجھ کر شیئر کیا۔ تاہم، حقیقت میں یہ ویڈیوز اے آئی کی مدد سے بنائے گئے تھے۔
وشواس نیوز نے ان وائرل ہونے والی ویڈیوز کی مکمل طور پر جانچ کی اور ان کے فرضی اور اے آئی سے بنی ہونے کی تصدیق کی۔ اس رپورٹ میں ہم چار ایسی اے آئی سے بنی ویڈیوز کا ذکر کریں گے جو ایران-اسرائیل تنازعے سے منسلک ہونے کا دعویٰ کرتی تھیں، لیکن درحقیقت ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
پہلی پوسٹ
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی کو مبینہ طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت سے صارفین اس کلپ کو حقیقی سمجھ کر شیئر کیا گیا۔
وشواس نیوز نے وائرل کلپ کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
دوسری پوسٹ
اسرائیل اور ایران کی کشیدگی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے لوگوں کا ایک گروپ مبینہ طور پر ایران سے جنگ بند کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ایران سے امن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے وائرل کلپ کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ یہ کوئی اصل ویڈیو نہیں ہے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
تیسری پوسٹ
اسرائیل نے آپریشن ‘رائزنگ لائن’ کے تحت ایران کی جوہری تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس فوجی تنازع کے بیچ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا۔ وائرل ویڈیو میں موساد نامی عمارت کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں یہ دعویٰ جھوٹا پایا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اے آئی نے بنائی ہے۔ کئی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
چوتھی پوسٹ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو لے کر سمندر میں دھماکہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو میں سمندر کے اندر زوردار دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ یہ ویڈیو ایران کا اسرائیل پر کئے گئے حملےکا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ہو رہا ویڈیو آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اے آئی سے ایڈیٹ کئے گئے ویڈیو کو فرضی دعوی کےساتھ ایران- اسرائیل سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











