عمران خان کے جیل جانے کے بعد وائرل ہوئے متعدد گمراہ کن دعوے
کرکٹ اسٹار سے سیاست دان بننے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ وہیں گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنائی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 23, 2025 at 04:43 PM
- Updated: Jan 29, 2025 at 05:17 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کرکٹ اسٹار سے سیاست دان بننے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ وہیں گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنائی ہے۔
اس آٹیکل میں ہم کچھ ایسے فیکٹ چیکس کا ذکر کریں گے جنہیں عمران خان کے جیل جانے کے بعد وائرل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے کبھی اے آئی تکنیک سے تیار کیا گیا عمران خان کا ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا تو کبھی اس حوالے سے شیئر کیا کہ جیل میں ان کی بیماری سے جڑے دعوی کئے گئے۔ وشواس نیوز نے وقتاً فوقتاً ایسے کئی پوسٹ کی چھان بین کی ہے۔
پہلی پوسٹ
اگست 2023 میں عمران خان کو جیل ہوئی تھی اور اسی کے بعد اگست میں ہی خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو میں ان کے چہرہ پر بزرگی دیکھی جا سکتی ہے اور بال سفید نظر آرہے تھے۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ عمران خان اب اکیلا ہو چکا ہے، عمران خان کے ارد گرد تو اب کوئی بھی نہیں ہے۔ نا میں کسی سے بات کر سکتا ہوں نا کسی کو ٹیلی فون کر سکتا ہوں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ چند روز کے اندر عمران خان اس قدر بزرگ ہو گئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کے وائرل ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں عمران خان کی جلد اور بال پہلے کی طرح نارمل ہی تھے۔ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے جیل جانے کے بعد کا بتاتے ہوئے شیئر کیا گیا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا سکتے ہیں
دوسری پوسٹ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ کئی ماہینوں سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ حالاںکہ ان سے متعلق اکثر ہی سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اسی کڑی میں سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر موجود صارفین نے مارچ 2024 میں دعوی کیا کہ عمران خان کو بیماری کے چلتے جیل سے اپستال میں داخل کرایا گیا۔
جبکہ ہم نے اس پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ عمران خان کو جیل سے اپستال میں منتقل نہیں کیا گیا تھا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا سکتے ہیں
تیسری پوسٹ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے بانی عمران خان کو توشہ خانہ معاملہ میں ہوئی تین سالہ قید کے بعد ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک چہرہ پر بڑھی ہوئی داڑھی مونچھے دیکھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کیا گیا کہ جیل میں بند عمران خان کی یہ تصویر ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ تصویر میں تبدیلی کر کے اس میں داڑھی اور مونچھوں کو جوڑا گیا تھا۔ اصل تصویر میں وہ کلین شیویڈ تھے۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا سکتے ہیں
چوتھی پوسٹ
توشی خانہ معاملہ میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہوئی تین سال کی سزا اور ایک دیگر پوسٹ بھی وائرل ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں عمران خان کو مسلسل آنکھیں بند کر کے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ جیل کے اندر چند روز میں ہی کچھ اس طرح کا حال ہو گیا ہے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ نکلا۔ ویڈیو میں آنکھوں کو ایڈٹ کر کے بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کا تھا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا سکتے ہیں
پانچویں پوسٹ
وہیں پاکستان میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک خط وائرل ہوا دی گئی معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جبکہ اس معاملہ میں وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ عمران خان کے ریٹائرمینٹ کے حوالے سے وائرل ہو رہا خط فرضی ہے۔ اس خط کو عمران خان نے جاری نہیں کیا تھا۔
مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا سکتے ہیں
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











