فیکٹ چیک: اکھیلیش یادو کی 2023 کی افطار تصویر کو مہاکمبھ سے جوڑ کر کیا جا رہا وائرل
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اکھلیش یادو کی یہ تصویریں اس رمضان سے متعلق نہیں ہیں۔ یہ تصاویر 2023 کی روزہ افطار کی ہیں، جنہیں اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ یہ تصویریں اس وقت کی ہیں جب اپریل 2023 میں اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر محمد یامین کے گھر پر منعقد افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے دوران تقریباً 145 ٹویٹس کیے تھے، جن میں مہا کمبھ کے لیے نیک خواہشات سے لے کر 29 جنوری کو ہونے والی بھگدڑ تک کے مسائل شامل تھے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 14, 2025 at 08:28 PM
- Updated: Mar 15, 2025 at 11:12 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مہا کمبھ کے ختم ہوتے ہی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی دو تصویروں کا کولاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ان تصویروں میں اکھلیش یادو کو افطار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو شیئر کرنے والے صارفین کا دعویٰ ہے کہ اکھلیش یادو نے مہا کمبھ پر لگاتار 50 دنوں تک دن میں چار بار ٹویٹ کرکے ماحول خراب کیا اور اس کے بعد وہ افطار کرنے آئے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اکھلیش یادو کی یہ تصویریں اس رمضان سے متعلق نہیں ہیں۔ یہ تصاویر 2023 کی روزہ افطار کی ہیں، جنہیں اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ یہ تصویریں اس وقت کی ہیں جب اپریل 2023 میں اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر محمد یامین کے گھر پر منعقد افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے دوران تقریباً 145 ٹویٹس کیے تھے، جن میں مہا کمبھ کے لیے نیک خواہشات سے لے کر 29 جنوری کو ہونے والی بھگدڑ تک کے مسائل شامل تھے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
ایک فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مسلسل 50 دنوں تک ہر روز چار بار ٹویٹ کرکے مہا کمبھ کا مذاق اڑانے کے بعد اکھلیش یادو افطار کررہے ہیں۔‘‘
پوسٹ کے آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ دو حصوں میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا تھا کہ تصویر کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔ تحقیقات شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینز کے ذریعے وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ تلاش کرنے پر، ہمیں یہ تصویر ٹی وی9 ہندی کی ویب سائٹ پر 10 اپریل 2023 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ یہاں کی خبر کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر محمد یامین نے لکھنؤ میں اپنے گھر پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی، یہ تصویر اس وقت کی ہے۔ خبروں میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکھلیش یادو کے ساتھ اس افطار پارٹی میں کئی مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ہمیں 9 اپریل 2023 کو اکھلیش یادو کے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی گئی وائرل تصاویر ملیں۔ یہاں تصویروں کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ لکھنؤ میں منعقدہ افطار کی تصویریں ہیں۔
مہا کمبھ سے متعلق اکھلیش یادو کے ایکس پوسٹ کے دعوے کی پڑتال
اب تک کی تحقیقات سے یہ واضح ہو گیا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔ تاہم، تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اکھلیش یادو کی جانب سے مہاکمب کے دوران یعنی 13 جنوری سے 26 فروری تک کی گئی ایکس پوسٹس (ٹویٹس) کی تلاش کی۔
پروفائل اسکین میں، ہمیں اکھلیش یادو کی تقریباً 145 سابق پوسٹیں ملی، جو مہا کمبھ کے حوالے سے کی گئی تھیں۔ یہ پوسٹس مہا کمبھ کی مبارک باد سے لے کر 29 جنوری کو ہونے والی بھگدڑ تک سے متعلق تھیں۔
مہا کمبھ 45 دن تک جاری رہا اور ہماری تحقیقات میں ہمیں اکھلیش یادو کی 145 کے قریب ایکس پوسٹیں ملی ہیں۔ ہم نے اس تعداد کو 45 سے تقسیم کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ روزانہ اوسطاً 3 پوسٹس کی گئیں۔
وائرل پوسٹ کے حوالے سے تصدیق کے لیے ہم نے سماج وادی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر آشوتوش کمار ورما سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق کی کہ یہ تصاویر پرانی ہیں۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ‘دیپک جھریا’ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو دو لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اس پروفائل سے کسی خاص نظریے سے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اکھلیش یادو کی یہ تصویریں اس رمضان سے متعلق نہیں ہیں۔ یہ تصاویر 2023 کی روزہ افطار کی ہیں، جنہیں اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ یہ تصویریں اس وقت کی ہیں جب اپریل 2023 میں اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر محمد یامین کے گھر پر منعقد افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے دوران تقریباً 145 ٹویٹس کیے تھے، جن میں مہا کمبھ کے لیے نیک خواہشات سے لے کر 29 جنوری کو ہونے والی بھگدڑ تک کے مسائل شامل تھے۔
- Claim Review : اکھلیش یادو نے مہا کمبھ پر لگاتار 50 دنوں تک دن میں چار بار ٹویٹ کرکے ماحول خراب کیا اور اس کے بعد وہ افطار کرنے آئے ہیں۔
- Claimed By : FB Page- Deepak Jhariya
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











