X
X

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو لے کر وائرل ہوئیں کئی گمراہ کن پوسٹ

لاس اینجلس کے جنگلات میں کچھ روز قبل شدید آگ لگنے سے جان مال کا بےحد نقصان پہنچا ہے۔ حالاںکہ آگ کے بعد سے امریکی حکومت اس پر قابو پانے کی مکمل طور پر کوشش کر رہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 21, 2025 at 06:40 PM
  • Updated: Jan 29, 2025 at 05:17 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں کچھ روز قبل شدید آگ لگنے سے جان مال کا بےحد نقصان پہنچا ہے۔ حالاںکہ آگ کے بعد سے امریکی حکومت مسلسل اس پر قابو پانے کی مکمل طور پر کوشش کر رہی ہے۔ وہیں قابل غور ہے کہ جنگل میں آگ لگنے کے بعد سے متعدد گمراہ کن اور فرضی پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ کبھی اے آئی تکنیک سے تیار کردہ تصویر کو لاس ایجنلس کے حوالے سے شیئر کیا گیا تو کہیں گلوکارہ ٹیلر سویفٹ کے ڈیف فیک ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا گیا۔

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے ایسی ہی کچھ گمراہ کن پوسٹ کے بارے میں جنہیں لاس ایجنلس میں لگ آگ کے حوالے سے سچ سمجھتے ہوئے پھیلایا گیا۔

پہلی پوسٹ

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو لے کر سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو اور تصاویر گمراہ کن حوالے سے وائرل ہیں۔ کسی کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک پرندے کے منہ سے آگ کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے اور یہی سبب ہے امریکہ کے جنگلات میں آگ لگنے کا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو ایک معمولی پرندے کا ہے اسی میں وی ایف ایکس (ویژوال ایفکٹ) ڈالے گئے ہیں۔ وی ایف ایکس کے سبب پرندے کے منہ سے آگ نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

دوسری پوسٹ

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔ یہ ویڈیو جنوبی امریکی ملک چلی میں ہوئے طیارہ حادثہ کا جنوری 2024 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو لاس اینجلس سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

تیسری پوسٹ

لاس اینجلس کی تباہ کن آگ سے جوڑنے والی ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو آگ درمیان اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کیا گیا کہ یہ لاس اینجلس کی ویڈیو ہے، جہاں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے دوران اذان دی گئی۔

وشواس نیوز نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو کراچی میں لگی آگ کا ہے۔ سال 2022 کی ایک ویڈیو کو لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے جوڑنے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ گردش کر رہی ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

چوتھی پوسٹ

اسی طرح ایک اور پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصویر میں اونچی عمارتوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ خوفناک تصویر لاس اینجلس کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر حقیقی واقعہ کی نہیں ہے۔ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ لاس اینجلس کی آگ کی کڑی کے طور پر اے آئی سے تیار کردہ تصویر کو گردش میں لایا جا رہا ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

پانچویں پوسٹ

امریکہ میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ پر کئی مشہور شخصیات نے ردعمل کا اظہار کیا۔ اس سے منسلک گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ایک مبینہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ٹیلر سوئفٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکہ نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی حمایت کی اور اب اس کے بدلے میں لاس اینجلس کے عوام اس آگ کے سانحے کا سامنا کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے، جس میں اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کی آڈیو کو غلط طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان نہیں دیا۔

مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later